news
English

اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بڑا احترام کرتے ہیں، ریحان احمد  

 کپتان بین اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بڑا احترام کرتے ہیں، انگلش اسپنر۔

اسٹوکس میرے مذہبی فریضے کا بڑا احترام کرتے ہیں، ریحان احمد  

انگلینڈ کے اسپنر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے کبھی نماز کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ 
ایک حالیہ انٹرویو میں ریحان احمد نے کہا کہ ابوظہبی میں ٹریننگ کے دوران بھی میں نے شعیب بشیر کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ 
کپتان بین اسٹوکس نے مجھے پیغام دیا کہ جب بھی کبھی ایسا کرنا چاہو تو بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہو، میں آپ کی زندگی میں مذہب کی اہمیت کو سمجھتا ہوں، میں کبھی بھی نماز ادا کررہا ہوں تو بین اسٹوکس بڑے احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جس سے میرے دل میں ان کے لیے عزت اور بڑھ جاتی ہے۔،،