news
English

پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا جہاں 14، 15 اور 17 اپریل کو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میچز کی میزبانی  کرے گا جو20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوں گے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گی جہاں 30 اپریل، 3 مئی، 5 اور7 مئی کو دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز ہوں گے۔