پیسر ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں
PHOTO: AFP
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض غیر معینہ مدت تک کےلیے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کریں گے۔
پیسر ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کےلیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے، محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس دوران مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا بھی موقع ملے گا،جب خود کو طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا تو اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں، بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،میرا موقف سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔