news
English

بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے، رکی پونٹنگ

 سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں۔

بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے، رکی پونٹنگ

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کے معترف ہیں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق اسٹائلش بیٹر اور کپتان رکی پوٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، بابر اعظم اسپن اور فاسٹ بولنگ کو بہترین انداز میں کھیلتے ہیں اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا بابر ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی ان کی ایک زبردست صلاحیت ہے۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں، بابر اعظم جو ابھی کررہے اس میں مزید بہتری ہو گی، مجھے بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا بابر اعظم کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کر لیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔