news
English

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

رکی پونٹنگ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ دنوں کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے، طبی ماہرین

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث وہ کمنٹری جاری نہ رکھ پائے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ دنوں کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔