سڈنی: جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز ریلی روسو نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی پہلی سینچری اسکور کرڈالی۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیشی بالرز کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی روسو نے میگا ایونٹ کی پہلی سینچری اسکور کی، انہوں نے 56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 109 رنز اسکور کیے۔
کوئنٹن ڈی کاک کی علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بلے باز کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سینچری بنائی، انہوں نے صرف 56 گیندوں پر 109 جب کہ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔
دونوں بیٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری بڑی شراکت بنائی،جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 163 رنز کی شراکت بنائی
بیٹنگ کے بعد جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ نے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا اور صرف 76 رنز پر بنگلہ دیش کے7 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔