news
English

آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ

میچ کے دوسرے روز جب پاکستان کی بیٹنگ کے دوران رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی

آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی: آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ واحد وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عابد علی نے آسٹریلیا اے کے درمیان پریکٹس میچ کے دوسرے روز کیپنگ کے فرائض نبھائے۔

میچ کے دوسرے روز جب پاکستان کی بیٹنگ کے دوران رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی، جس پر طبی امدداد کے بعد وہ تکلیف کے باوجود کریز پر موجود رہے، وہ چھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ جب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین شاہ آفریدی کے ایک تیز گیند رضوان کے ہاتھ پر لگی جس پر وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ عابد علی نے کیپنگ کی ذمہ داریان نبھائیں، جبکہ امام الحق متبادل فیلڈر کے طورپر میدان میں موجود ہیں۔