اتوار کےروز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان ہیمسٹرنگ انجری کاشکار ہوئے تھے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان کی ہیمسڑنگ انجری کا مسئلہ طوالت اختیار کرگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کو محمد رضوان کی اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت کی تشخیص کے لئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔
اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوسکتے ہیں۔
کیویز کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان دائیں ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکرریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ڈاکٹرزنے محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دو ٹی 20 میچوں سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ خدشہ ہے کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔