news
English

ورلڈکپ: رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ ’فلسطینیوں‘ کے نام کردیا

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان کی ریکارڈ ساز جیت کو ممکن بنانے کے لیے وکٹ کیپر بیٹر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ورلڈکپ: رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ ’فلسطینیوں‘ کے نام کردیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا مین آف دا میچ کا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔ 
گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ مین آف دا میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔،، 
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے، ٹارگٹ حاصل کرنے پر پوری قوم کی دعائوں اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا۔ 
وکٹ کیپر بیٹر نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 900 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ جوابی کارروائی میں حماس نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک کردیئے ہیں۔