news
English

رضوان کا بنگلہ دیشی بیٹرسے معصومانہ سوال، کھلاڑی اورکمنٹیٹرزہنس پڑے

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان سے کپتان بابر اعظم نے ریویو لینے کے لیے مشورہ کیا تو انہوں نے بنگلہ دیشی بیٹر سے ہی پوچھ لیا کہ پیڈز پر گیند لگی یا بیٹ پر؟

رضوان کا بنگلہ دیشی بیٹرسے معصومانہ سوال، کھلاڑی اورکمنٹیٹرزہنس پڑے

گزشتہ روزورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آنے والے ایک مزاحیہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کی اننگز کے 43ویں اوور کے دوران بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد، شاہین آفریدی کی گیند کا سامنا کررہے تھے کہ اس دوران گیند ان کے پیڈز پر لگ کر وکٹ کیپر تک پہنچی، رضوان نے کیچ کی اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ 
پاکستان کے کھلاڑیوں نے فیصلے پر نظرثانی کا سوچا اور اپنے کپتان بابراعظم سے مشورہ کرنے لگے تاہم اس کے بعد جو ہوا وہ مزاحیہ انداز سے کم نہیں تھا کیونکہ رضوان نے بلےباز تسکین سے ہی پوچھ لیا کہ کیا بال پیڈز پر لگی ہے یا بیٹ پر؟
جس نے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز دونوں کو ہنسے پر مجبور کردیا۔ 
رضوان کی اس معصومیت پر گرائونڈ میں بیٹھے شائقین سمیت کمنٹیٹرز بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔