news
English

محمدرضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

ہفتے کے روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اننگز کے ساتویں اوور میں انجری کے باعث میدان چھوڑ کر چلے گئےتھے۔

محمدرضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان سے متعلق کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا ہے انہیں تیسرے ٹی 20میچ میں آرام کروایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سینچری بناکر بےحد خوش ہوں، پچ میں ابتدائی اوورز میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی ہے لیکن پارٹنرشپ قائم کرکے میچ پر گرفت کو مضبوط کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن بہترین ہے، تجربہ کار اور نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینشن ہے کوشش ہوگی بینج پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ٹی20 میچ میں 87 جبکہ دوسرے میچ میں 38 رنز سے مات دی، اسی میچ میں کپتان بابراعظم نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مختصر فارمیٹ میں 3 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔