news

محمد رضوان کی شرٹ پراسپانسر کا لوگو چھپا کر میچ میں شرکت

 لاہور:  پی ایس ایل 8میں مبینہ سروگیٹ ویب سائٹ کے معاملے پر محمد رضوان کا دلیرانہ فیصلہ سامنے آگیا۔

محمد رضوان کی شرٹ پراسپانسر کا لوگو چھپا کر میچ میں شرکت

لاہور قلندرز سے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپا دیا، وہ شرٹ پر ٹیپ لگا کر میچ میں شریک ہوئے جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے لوگو والی شرٹس پہن کر میچ میں حصہ لیا، اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کمپنی سے اس معاہدے کی مد میں ملنے والی رقم بھی نہیں لیں گے۔

 دوسری جانب پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد رضوان کے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپانے کے معاملے سے آگاہ ہیں مگر یہ فرنچائز اور اسپانسر کمپنی کا معاملہ ہے، بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ملتان سلطانز ٹیم کی انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطے کی کوشش ناکام رہی۔