news
English

روبن اتھاپا نے آصف کو شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر بولر قرار دے دیا

ممبئی: بھارت کے سابق کرکٹر روبن اتھاپا نے محمد آصف کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ بہتر بولر قرار دے دیا۔

روبن اتھاپا نے آصف کو شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر بولر قرار دے دیا

بھارت کے سابق کرکٹر روبن اتھاپا نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین بولر نہیں دیکھا، ان کا سامنا کرنا آسان نہیں تھا، وہ تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ گیند کو سوئنگ کرنا جانتے تھے، آپ شاہین شاہ آفریدی کا موازنا ان سے نہیں کرسکتے۔

اتھاپا نے کہا کہ اگرچہ شاہین آفریدی نے تینوں فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا ڈنکا بجایا ہے، گزشتہ برس انھیں 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں لینے پر آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا تاہم ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ آصف بہت بہترین بولر ہیں۔