news
English

پرائیویسی کی خلاف ورزی، روہت شرما آئی پی ایل براڈکاسٹر پربرس پڑے

روہت شرما نے کرکٹرز کے ارد گرد میڈیا کوریج کی جارحانہ نوعیت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

پرائیویسی کی خلاف ورزی، روہت شرما آئی پی ایل براڈکاسٹر پربرس پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی پی ایل کے نشریاتی اداروں پر کھلاڑیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کرکٹرز کے ارد گرد میڈیا کوریج کی جارحانہ نوعیت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذاتی گفتگو نشر کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی وی چینل پر برس پڑے اور کھلاڑیوں کی نجی زندگی کا احترام کرنے پر زور دیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹی وی چینل اسٹار اسپورٹس پر برہمی کا اظہار کیا، جس کی وجہ ان کی ذاتی گفتگو کی ویڈیو کو نشر کرنا تھا۔ 
اسٹار اسپورٹس نے گزشتہ دنوں آئی پی ایل 2024 کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے بیٹر روہت شرما کی اسٹیڈیم میں ذاتی بات چیت کی ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے نشر کر دیا تھا جس پر بھارتی کپتان بھڑک اٹھے اور ٹی وی چینل کو کھری کھری سنادیں۔ 
روہت شرما جو اس وقت اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے اسے اسٹار اسپورٹس کے کیمرامین نے ریکارڈکرکے نشرکردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔  
روہت شرما نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’کرکٹرز کی زندگی میں مداخلت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ کیمرے اب ایک ایک چیز اور ہمارے دوستوں اور کولیگز کے ساتھ ٹریننگ یا میچ کے دن ہونے والی گفگتو کو بھی ریکارڈ کر رہے ہیں جو کہ بالکل بھی مناسب عمل نہیں ہے۔،، 
انہوں نے مزید لکھا کہ منع کرنے کے باوجود اسٹار اسپورٹس نے میری اور نائر کی آپسی گفتگو ریکارڈ کی اور پھر اس کو آن ایئر بھی کیا جو نجی زندگی میں مداخلت اور پرائیویسی پالیسی کی سخت خلاف ورزی ہے۔ اگر ایس اہی چلتا رہا تو منفرد مواد اور ویوز لینے کی یہ کوشش فینز، کرکٹرز اور کرکٹ کے درمیان اعتماد کو ختم کر دے گی۔،،   
واضح رہے کہ اس سے قبل روہت شرما کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ساتھی کرکٹر دھول کلکرنی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے کہ اسٹار اسپورٹس کے کیمرہ مین نے کیمرے کا رخ ان کی جانب کیا جس پر شرما نے کہا تھا کہ بھائی آڈیو بند کردو۔ ایک آڈیو نے میرے لیے پہلے ہی مشکل پیدا کر دی ہے۔،،