news

ورلڈکپ کے بعد بنگلادیش سے شکست، بورڈ کا اجلاس طلب، روہت کی کپتانی خطرے میں

بھارتی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ اور بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔

ورلڈکپ کے بعد بنگلادیش سے شکست، بورڈ کا اجلاس طلب، روہت کی کپتانی خطرے میں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سر فہرست ہے، اس کے علاوہ روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس اجلاس میں کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگا جب کہ کرکٹرز کی تنزلی اور ترقی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ اب حال ہی میں بھارت کو بنگلا دیش نے ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے جس کے بعد کپتان روہت شرما کے سر پر خطرے کی تلوار منڈلانے لگی ہے۔