news
English

ورلڈکپ کے فائنل میں کوہلی سے بہترین پرفارمنس کی امید ہے، روہت شرما

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویرات کوہلی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں کوہلی سے بہترین پرفارمنس کی امید ہے، روہت شرما

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے لیے ویرات کوہلی کے بارے میں ایک جرات مندانہ پیش گوئی کی ہے۔ روہت شرما نے ریمارکس دیئے کہ جدوجہد کرنے والے ویرات کوہلی ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو محفوظ کر رہے ہیں، واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب ویرات کوہلی کی مسلسل خراب فارم اور نو گیندوں پر صرف نو رنز بنا کر ریس ٹوپلی کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے باوجود، روہت شرما نے کوہلی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ کوہلی نےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اب تک سات اننگز میں صرف 75 رنز بنائے ہیں۔ 
روہت شرما نے کوہلی کی کلاس اور تجربے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ویرات ایک معیاری کھلاڑی ہیں۔ کوئی بھی کھلاڑی اس دور سے گزر سکتا ہے۔ ہم اس کی کلاس کو سمجھتے ہیں۔ جب آپ 15 سال تک کھیل چکے ہیں تو فارم کبھی بھی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ وہ شاید فائنل کے لیے اپنی توانائیوں کو بچا رہا ہے۔ " 
ورلڈ کپ 2024 اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے اور برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں ہفتہ کو فائنل ٹاکرے میں ہندوستان کا مقابلہ ناقابل شکست جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ 
روہت شرما نے پُرسکون رہنے کے عمل کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اب تک بہت پرسکون رہے ہیں۔ ہم فائنل کے موقع کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم پرعزم رہیں کیونکہ اس سے آپ کو اچھے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم بہت مستحکم اور پُرسکون رہے ہیں، اور اس نے ہمارے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ ٹائٹل جیتیں، میں فائنل میں ایک اور اچھا شو پیش کروں گا۔،، 
انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی فتح پر غور کرتے ہوئے روہت شرما نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ میچ جیتنا بہت اطمینان بخش ہے، ہم نے ایک یونٹ کے طور پر واقعی سخت محنت کی۔ اس طرح جیتنا ہر ایک کی طرف سے ایک بہترین کوشش تھی۔ میں نے سوچا کہ ہم نے کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے۔ وہ واقعی چیلنجنگ حالات تھے۔ اگر ہم کنڈیشنز کے مطابق کھیلتے ہیں تو چیزیں اپنی جگہ پر آتی ہیں۔" 
روہت شرما نے حقیقت پسندانہ اہداف طے کرنے اور کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایک مرحلے پر ہمیں لگا کہ 140 یا 150 کا مقابلہ ہو گا۔ پھر ہم نے کہا کہ 25 رنز اور ہیں۔ میں اپنے ذہن میں ہدف رکھ سکتا ہوں، لیکن میں کسی کو بتانا نہیں چاہتا کیونکہ ہمارے تمام بلے باز فطری کھلاڑی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے کے لیے گرائونڈ میں چھوڑ دینا چاہیے، میں نے سوچا کہ 170 بہت اچھا سکور تھا اور ہمارے بولرز لاجواب تھے جس کی وجہ سے ہم انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔،،