news
English

افغانستان کےساتھ ٹی20 سیریز: روہت شرما،ویرات کوہلی کی ٹیم انڈیا میں واپس

سلیکٹرز کی جانب سے انڈیا افغان سیریز میں تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بھمراہ کو آرام دیاگیا ہے۔

افغانستان کےساتھ ٹی20 سیریز: روہت شرما،ویرات کوہلی کی ٹیم انڈیا میں واپس

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیاگیا، روہت شرما کو کپتان مقرر کردیاگیا جبکہ ویرات کوہلی کی بھی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ 
بھارت اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 11 جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں ہوگا، جبکہ آخری میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے اتوار کے روز افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے موہالی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ روہت شرما کو دوبارہ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے، اس سیریز کے لیے سلیکٹرز نے محمد سراج اور جسپریت بھمراہ کو آرام دیا ہے۔ 
کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ روہت شرما تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کے آفیشل کپتان ہیں تاہم انہوں نے اور ویرات کوہلی نے تقریباً ایک سال سے کوئی ٹی 20 میچ نہیں کھیلاہے۔ 
سلیکٹرز نے سیریز میں تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بھمراہ کو آرام دیا ہے۔ دراصل ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہ دونوں گیند باز انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے بالکل تازہ دم رہیں۔
بھارتی ٹیم:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور مکیش کمار۔