news
English

روکنےکے باوجود دورانِ طواف لوگ باپردہ اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے، شاہدآفریدی

ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم نہ پہنچ سکی وائے فائے پہنچ گیا، شاہد آفریدی

روکنےکے باوجود دورانِ طواف لوگ باپردہ اہلیہ کی ویڈیو بناتے رہے، شاہدآفریدی

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ میں  طواف کے دوران بھی لوگ ان کی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بناتے رہے۔ 
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طواف کے دوران اپنی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بنانے والے لوگوں کو روکا تاہم وہ نہیں مانے۔ منع کرنے کے باجود ویڈیوز بنانے والوں سے موبائل چھینا تاہم بعد میں معذرت بھی کی کیونکہ وہ خدا کےگھر میں تھے۔ 
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ یا عوامی مقامات پر چھپ چھپ کر جو لوگ ویڈیوز بناتے ہیں اس پر افسوس نہیں ہوتا لیکن مقدس مقامات پر منع کرنے کے باجود جو ویڈیوز بنائی گئیں اس پر دکھ ہوا۔ سوشل میڈیا آنے سے لوگوں کی پرائیوسی ختم ہوگئی ہے۔ 
پاکستانی کرکٹ اسٹار نے شکوہ کیا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرتے لیکن لوگ پھر بھی ان کے اہل خانہ کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جو انتہائی غلط حرکت ہے۔ 
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن اس کے استعمال کے لیے تعلیم لازمی ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم تو نہ پہنچ سکی لیکن وائی فائی پہنچ گیا۔
سابق اسٹار بلے باز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے کرنا چاہیے اور یہ پتا ہونا چاہیے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔