news
English

دورہ پاکستان میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی، جوئے روٹ

میں خود بھی پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن ٹیم بھجوانے کا فیصلہ میری صوابدید نہیں، انگلش ٹیسٹ کپتان

دورہ پاکستان میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی، جوئے روٹ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،میں خود بھی وہاں جانا چاہتا ہوں لیکن ٹیم بھجوانے کا فیصلہ میری صوابدید نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سابق انگلش کرکٹرز سے پاکستان کی فلیٹ پچز اور خوشگوار یادوں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔