news
English

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان، سعد بیگ کپتان مقرر

سعد بیگ 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 19 اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان، سعد بیگ کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی سعد بیگ انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی بھی اس اسکواڈ کا حصہ ہیں، ورلڈ کپ 2024 کے لیے تشکیل دیئے گئے اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ، علی اسفند، علی رضا، احمد حسن، عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد، شاہ زیب خان، حسین اور عبید شاہ شامل ہیں جو شائقین کرکٹ کو انڈر19ورلڈکپ 2024 میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں کھیلاجائے گا جس کے میچز 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک تسلسل کے ساتھ ہوں گے۔ 
پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل تنویر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں جنوبی افریقہ میں ہونے والےورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہماری دعائٰں اور نیک تمنائیں ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔