news
English

7 قومی کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت

لاہور: 7 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

7 قومی کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت

راشد لطیف کی گزارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے 7 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے دوران کسی بھی فارمیٹ کی قومی ٹیم کو درکار نہیں ہوں گے، این او سی پانے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ اور حسیب اللہ شامل ہیں۔