news

سابق انگلش کرکٹ اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

 لندن: سابق انگلش کرکٹر اور 2005، 2009 کی ایشز سیریز کے ہیرو اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

سابق انگلش کرکٹ اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ لیجنڈ اینڈریو فلنٹوف کو بی بی سی کے مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کے دوران کار کو حادثہ پیش آنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ کرکٹر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں، واقعہ منگل کے روز لندن کے جنوب میں ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا۔

سابق کرکٹر نے انگلینڈ کے لئے 79 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ اپنے کیریئر کے دوران 2005 اور 2009 میں انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔