news

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ویڈیو لکھنؤسپرجائنٹس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا

سابق بھارتی کرکٹ اسٹارسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا جس کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی۔ ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر اور سابق بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو میچ سے ایک روز قبل کتے نے کاٹ لیا، وہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے میچ کی پلیئنگ الیون میں بھی شامل نہیں تھے، جب ارجن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے اپنا بولنگ والا بایاں ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس پر کتے نے کاٹ لیا ہے، اس لیے وہ میچ نہیں کھیل رہے۔

ان کی یہ ویڈیو لکھنؤ سپرجائنٹس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ممبئی انڈینز نے اس سیزن کے لیے ارجن کی خدمات 30 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، انھیں 4 میچز کھیلنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 3 وکٹیں لیں۔

سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر اور ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر حالیہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے واحد باپ بیٹے ہیں جو ایک ہی لیگ میں کھیل رہے ہیں۔