news
English

سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کوغلط قرار دے دیا

نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، بہرحال یونس خان جارح مزاج کپتان تھے

سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کوغلط قرار دے دیا فوٹو: پی سی بی

 لاہور: سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کو غلط قرار دے دیا، سابق پیسر نے کہا تھا کہ کھلاڑی یونس خان کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے۔

اس لیے 2009 میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ’’پاک پیشن‘‘ ویب سائٹ کو انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں اس سیریز میں خود بھی ٹیم کا حصہ تھا، تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے پورا زور لگایا۔

نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، بہرحال یونس خان جارح مزاج کپتان تھے، جنوبی افریقہ سے سیریز کے بعد کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ان کے رویے کی شکایت کی تھی، مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا کہ کسی ایک پلیئر نے بھی جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔