سرفراز احمد نے بابر اعظم اور امام الحق کی گود میں بچے دیکھ کر دلچسپ جملہ کس دیا۔
’’اگرصحیح وقت پر شادی کرلی ہوتی تو دونوں کے اتنے اتنے بڑے ہی بچے ہوتے‘‘ سرفراز احمد نے بابر اعظم اور امام الحق کی گود میں بچے دیکھ کر دلچسپ جملہ کس دیا۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی، اس کے ایک منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق جب بس سے اترے تو دونوں نے ایک ایک بچہ گود میں اٹھا رکھا تھا۔
کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی گود میں بچہ دیکھ کر سرفراز احمد نے یہ دلچسپ جملہ کہا جس پر موجود کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا پہنچی ہے۔
16 جولائی سے گال میں شروع ہونے والی سری لنکا کی پاکستان کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سری لنکا کا ممکنہ اسکواڈ: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نشان مدوشکا (وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، لکشیتھا مناسنگھے، پراویننڈ اسوئیکا، پراوینانڈا ، وشوا فرنینڈو، اور کسن راجیتھا پر مشتمل ہے۔