news
English

کیریبئن پریمیئر لیگ میں صائم ایوب کی شاندار بلے بازی

قومی کھلاڑی نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

کیریبئن پریمیئر لیگ میں صائم ایوب کی شاندار بلے بازی

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے اتوار کے روز ٹرینیڈاڈ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کے درمیان کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے اہم میچ میں اپنی غیر معمولی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ صائم ایوب نے اوپنر کے طور پر کریز سنبھالی لیکن انہیں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ساتھی گڈاکیش موتی سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ تاہم 21 سالہ پاکستانی پلیئر نے ہمت نہ ہاری اور غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائی ہوپ کے ساتھ 98 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ صائم ایوب نے ایک شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ ان کی اس زبردست اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 
شائی ہوپ نے بھی 40 گیندوں پر 50 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے ایک زبردست اننگز کھیلی اور181 رنز کا مسابقتی مجموعہ قائم کرنے میں اپنی ٹیم کی مدد کی۔ اگرچہ شائی ہوپ اور صائم ایوب دونوں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے، لیکن غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کے لیے صائم ایوب نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
بارباڈوس رائلز 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 178 رنز بنا سکی۔ رائلز کی جانب سے لاری ایونز سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہے جنہوں نے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ روومین پاول نے بھی تباہ کن اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا اور 39 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے بھی شامل تھے، لیکن ان کی دلیرانہ کوشش ان کی ٹیم کو فتح دلانےمیں کارگر ثابت نہ ہوسکی۔۔