news
English

سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہوگیا

پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔

سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو پی سی بی میں مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہوگیا۔ 
پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے کنسلٹنٹ مقرر کیے جانے سے ایک روز قبل سابق کپتان سلمان بٹ کو افغانستان بورڈ نے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔ 
اس حوالے سے سلمان بٹ نے کہاکہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیاتھا، آئندہ سیریز سے قبل 25 روزہ کیمپ کے لیے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، اسی دوران پی سی بی میں بطور مشیر تقرری ہوگئی، میں نے اپنے ملک کے بورڈ کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی تک دوبارہ رابطہ نہیں ہوپایا۔ 
یاد رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی ان کی خدمات نہ لینے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سلمان بٹ مزید مشکل میں آگئے ہیں۔