سابق کرکٹر نے آل رائونڈر عامر جمال کو میگا ایونٹ کے لیے اپنے آئیڈیل پلیئنگ اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر اور ابراراحمد کو شامل کیا۔
جون سے امریکا میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہونا چاہیے، سابق کرکٹر سلمان بٹ نے بتادیا۔ سابق کرکٹر سلمان بٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنا ایک آئیڈیل پاکستانی اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ کا تشکیل دیا گیا اسکواڈ، جس میں 15 بہترین کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان کی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیارکیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر نے آل رائونڈر عامر جمال کو میگا ایونٹ کے آئیڈیل پلیئنگ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا ہے۔
اس سے قبل سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان نے بھی اپنے آئیڈیل پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے قومی اسکواڈ کا کپتان بابراعظم کو برقرار رکھا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور اعظم خان کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔ انہوں نے بطور اسپنر اسامہ میر اور ابرار احمد کو منتخب کیا جبکہ حارث رؤف کو انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں شمولیت پر میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔
سلمان بٹ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر عامر جمال کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے دلیل دی کہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بہت اچھی بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا، اس لیے انہیں ورلڈکپ اسکواڈ کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
سلمان بٹ کا 15 رکنی آئیڈیل پلیئنگ اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔