news
English

ثنا میر کیلیے ایشین ایوارڈ کا اعلان

ایشیا میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فہرست میں پاکستانی کرکٹر کا نام بھی شامل ہوگیا

ثنا میر کیلیے ایشین ایوارڈ کا اعلان PHOTO COURTESY: PCB

لاہور: ایشیا سوسائٹی نے براعظم کے سب سے بڑے گیم چینجر ایوارڈ کیلیے ثنا میر کو منتخب کرلیا ہے۔

ایشیا میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فہرست میں پاکستانی کرکٹر کا نام بھی شامل ہوگیا۔

ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 24اکتوبر کو نیویارک میں کیا جائے گا۔