news

ثناء میر فیکا بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر مقرر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر فیکا بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر مقرر ہو گئیں۔

ثناء میر فیکا بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر مقرر

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے ثناء میر کو 11 رکنی فیکا بورڈ میں شامل کرلیا۔

فیکا کا کہنا ہے کہ فیکا کی سنیئر لیڈرشپ میں دوسری دو خواتین لیزا اسٹالیکر اور سیسیلیا جوئس شامل ہیں۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ثناء میر نے کہا کہ فیکا میں شمولیت پر بہت خوش ہوں، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

فیکا ایگزیکٹو چیئرمن ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ثناء میر جیسی شخصیت فیکا بورڈ میں شامل ہوئی ہیں۔

صدر فیکا لیزا اسٹالیکر کا کہنا ہے کہ ثناء میر کا تجربہ اور ورلڈ گیم میں ان موجودگی فیکا بورڈ کا اثاثہ ہے۔