news
English

سری لنکن کمارسنگاکارا اکتوبر میں ایم سی سی کی صدارت سنبھالیں گے

وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے غیرملکی ہوں گے۔کمارسنگاکارا کو دوہزار بارہ میں ایم سی سی کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی

سری لنکن کمارسنگاکارا اکتوبر میں ایم سی سی کی صدارت سنبھالیں گے تصویر: رائٹرز

سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا اکتوبر میں کرکٹ قوانین بنانے والی باڈی میرلی بیون کرکٹ کلب کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے غیرملکی ہوں گے۔کمارسنگاکارا کو دوہزار بارہ میں ایم سی سی کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی، وہ  ایم سی سی کی ورلڈکرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔اب وہ  یکم اکتوبر دوہزار انیس سے ستمبر دوہزار بیس تک ایک سال کے لیے  ایم سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔

اکتالیس سالہ سنگاکارا نے ایک سو چونتیس ٹیسٹ،چارسو چار ایک روزہ اور چھپن ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی  کی۔وکالت کی ڈگری رکھنےو الے سنکاگارا کا کہنا ہے کہ  ایم سی سی کی صدارت  کا اہل ٹھہرایا جاناان کے اور سری لنکا کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔