news
English

ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے

میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے، ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے۔

سابق پاکستانی اسپنر نے نمائندہ ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ وہ 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور 5 میچز میں میزبان ٹیم کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہا کہ میرا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو چکا اور اب مزید چند روز کیلیے بلایا گیا ہے، البتہ میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے جب کبھی مجھے پی سی بی نے بلایا، دستیاب ہوں گا۔