بالی ووڈ اداکارہ کے کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہیں اور دونوں کو مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی، بالی وڈ کی نئی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’زرا ہٹ کے، زرا بچ کے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے رومینٹک پارٹنر کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
اداکارہ کی کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہیں اور دونوں کو مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کسی نے بھی اپنی زبان نہیں کھولی اور نہ تعلقات کا اعتراف کیاہے۔
انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ انکے لیے لائف پارٹنر کا پیشہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے لئے ساتھی کا ہم خیال اور ہم مزاج ہونا اہم ہے، پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کے لئے میں سمجھتی ہوں کہ میرے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے وہ اداکار ہو، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹرہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پارٹنر کا ذہنی اورعلمی مزاج ان کے ساتھ ضرور ملنا چاہئے اور یہ سب سے بہترین ہے اور پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کا آدمی میں اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔