news
English

پی ایس ایل میں سرفراز احمد بطور کپتان مصباح اور آفریدی سے آگے

سرفرازکی کامیابی کا تناسب 63.04 فیصد رہا ہے

پی ایس ایل میں سرفراز احمد بطور کپتان مصباح اور آفریدی سے آگے PHOTO COURTESY: PCB

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، وہ ایونٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بننے کا سنگ میل گذشتہ دن راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کامیابی کی بدولت عبور کیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق سرفرازکی کامیابی کا تناسب 63.04 فیصد رہا ہے،کوئٹہ کی ٹیم نے47 میں سے29 میچز جیتے،17 مواقع پر حریف سائیڈزحاوی رہیں،ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔

واضح رہےکہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بطور کپتان جیت کا تناسب60 اور مصباح الحق کا 57.69 فیصد رہا،یہ دونوں فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔