news
English

کپتانی سے برطرفی کے باوجود سرفراز ’اے کیٹگری‘ میں برقرار

پی سی بی  حکام کےمطابق سابق کپتان کی  سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی

کپتانی سے برطرفی کے باوجود سرفراز ’اے کیٹگری‘ میں برقرار فوٹو: اے ایف پی

لاہور: کپتانی چھن جانے کے بعد مشکلات میں گھرے سرفراز احمد کے لیے اچھی خبر یہ ہےکہ عہدے سے الگ کیےجانے کے بعد سابق کپتان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری برقرار رہے گی۔

پی سی بی  حکام کےمطابق سابق کپتان کی  سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، وہ  بابرا عظم اور یاسر شاہ  کے ساتھ اے کیٹگری میں ہی  شامل رہیں گے۔

سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے انتخاب کے لیے بھی دستیاب ہیں، اس لیے ان کی کیٹگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے  ریسٹ لینے والے وہاب ریاض بی کیٹگری کا حصہ ہیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنےکا باقاعدہ اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو سی کیٹگری دی گئی ہے۔