news
English

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو؟ سرفراز احمد کا شکوہ

سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو؟ سرفراز احمد کا شکوہ فوٹو: رائٹرز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔ 

دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا:

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی

جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں