news
English

سرفراز نے رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر قراردے دیا  

سرفراز نے رضوان کی ترقی اور پختگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے مجموعی کھیل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سرفراز نے رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر قراردے دیا  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر اور بیٹسمین قرار دے دیا۔ 
نجی ٹی وی کے خصوصی عید شو میں ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ’محمد رضوان کو اب میں خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں‘۔ 
سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو موقع ملے تو اُس کی کارکردگی میں نکھار آتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب انٹرنیشنل میچز میں لگاتار موقع مل رہا ہو تو پرفارمنس بہت بہتر ہوجاتی ہے۔  
قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے وکٹ کیپر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم خان، نواز سمیت کئی بہترین وکٹ کیپر پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ 
انہوں نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل محنت کرنے اور نتیجہ قسمت پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور انشاء اللہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔