news

سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے، کوٹلی لائنز فرنچائز کی قیادت سنبھالیں گے۔

سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

چیمپئنز ٹرافی، انڈر 19ورلڈ کپ اور پی ایس ایل ٹرافیز کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے ریزروز میں شامل کیا گیا تھا اور اب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، وہ کوٹلی لائنز فرنچائز کی قیادت سنبھالیں گے۔

 واضح رہے کہ وائٹ بال میچز کے لیے انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی غرض سے زیر غور نہیں لایا گیا۔