news
English

پی ایس ایل 9 میں4 نئے ابھرتے ہوئے ستاروں کو دیکھ رہاہوں، سرفرازاحمد

سرفراز احمد کی گہری نظر نے چار ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ پی ایس ایل کے اسٹیج پر اپنی چمک پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی ایس ایل 9 میں4 نئے ابھرتے ہوئے ستاروں کو دیکھ رہاہوں، سرفرازاحمد

پاکستان میں کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk  کو انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن میں چار نئے کرکٹ اسٹارز کو ابھرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ 
سرفراز احمد نے چار ابھرتے ہوئے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے نام بتا دیے جو پی ایس ایل 9 میں اپنی چمک دکھاسکتے ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کی نئے ٹیلنٹ پر گہری نظر نے چار ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ پی ایس ایل کے اسٹیج پر چمکنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم آنے والے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو دیکھ رہی ہے۔ ہماری ٹیم کی بات کریں تو ہمارے پاس عادل ناز ہیں، جنہیں میں نے ایبٹ آباد ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ ایک بہت ذہین فاسٹ بولر ہیں۔ ان کے علاوہ خواجہ نافع بھی ہیں جو بہت باصلاحیت ہیں۔ سرفراز نے کہا کہ وہ اگرچہ ایک نئے کھلاڑی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سندھ پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کے لیے کھیل پیش کیا ہے، مجھے ان میں بہت صلاحیتیں نظر آتی ہیں۔
اسی طرح سعد بیگ ہیں، جو پاکستان انڈر 19 کے کپتان بھی ہیں، مہران ممتاز کے ساتھ سعد بیگ کی صلاحیتوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جب موقع ملے گا تو وہ دونوں نوجوان پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین امکانات ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سعد بیگ کی پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے اندر ایک شاندار ٹیلنٹ کے طور پر بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اے سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس میں جونیئر قومی اسکواڈ کی قیادت کی ہے، جیسے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 اور انڈر 19 ایشیا کپ 2023 میں ہم نے انہیں کھیلتے ہوئے اور پراعتماد انداز میں ٹیم کی قیادت کرتے دیکھاہے۔ 
انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران، سعدبیگ نے اپنی ٹیم کی قابل ستائش رہنمائی کی، جس نے انہیں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر 19 کے خلاف فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل تک پہنچایا اور ناقابل شکست اسٹینڈنگ میں سرفہرست رہے۔ تاہم، ان کا سفر سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کی انڈر 19 سے غیر متوقع طور پر ہارنے سے رک گیا، جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ 
اسی طرح، انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں، پاکستان نے ناقابل شکست رہنے کے ساتھ  دیگر ٹیموں پرغلبے کا مظاہرہ کیا، لگاتار چار فتوحات حاصل کیں۔ اپنی مضبوط کارکردگی کے باوجود، انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، ایک سخت مقابلے کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، تاہم ہمیں امید ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی آگے چل کر مزید بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔