news
English

سرفراز کو بیٹے نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ان کے بیٹے عبداللہ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے کلین بولڈ کردیا۔

سرفراز کو بیٹے نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی فتح دلوانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ نے اسٹریٹ کرکٹ کے مقابلے میں اپنے والد کو پہلی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب سرفراز احمد کے ہمراہ اور انکے بیٹے عبداللہ سرخیوں میں آئے ہوں، عبداللہ اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز کو بولنگ کروا چکے ہیں انہوں نے باسط علی کو بھی آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکے ہیں کہ عبداللہ کرکٹ کا دیوانہ ہے لیکن میں اپنے بیٹے کو بطور پروفیشنل کرکٹر نہیں دیکھنا چاہتا، انکا کہنا تھا کہ مجھے بطور کھلاڑی بہت کچھ سہنا پڑا تاہم میں نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہو۔