news
English

دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان نہ آکر کھیلنے کا جواز نہیں، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان آکر نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں، بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔

دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان نہ آکر کھیلنے کا جواز نہیں، سرفراز احمد

پاکستانی ٹیم کو سال 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے گورنمنٹ جناح کالج میں کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان آکر ضرور کھیلناچاہیے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس ضمن اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت کاوشیں کی ہیں، ہمارے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، قومی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے وقت کم ہے، ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ جلد تشکیل دیا جانا چاہیے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں روٹیشن پالیسی اچھی رہی، پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔