news
English

دورہ آسٹریلیا: کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا  

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا

دورہ آسٹریلیا: کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا  

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں کے انفرادی آپسی مقابلوں کے بارے میں بتادیا۔ 
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا کہ بینو قادر ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین موقع ہوگا، دو بار آسٹریلیا کا دورہ کرچکا ہوں، وہاں کھیل کر کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ شاہین اور اسٹارک بھی مخالف ٹیموں کے بلے بازوں کو تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان متوقع تصادم کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "ٹاپ کلاس بلے باز" قرار دیا۔
اسی طرح شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے انہیں پریشان کیا تھا، دونوں کرکٹرز کے درمیان جنگ بھی پاکستان کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔  
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔