news
English

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سعود شکیل طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔ 
پاکستانی بیٹر سعود شکیل پرتھ ٹیسٹ میں اگرچہ کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا، وہ طویل طرزکی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔  
انھوں نے انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے اب تک ہر ٹیسٹ اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز ہی بنائے ہیں انھوں نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قائم کیا۔ 
سعود شکیل نے اس دوران ایورٹن ویکیس کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 14 اننگز میں لگاتار 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ 
اس سے قبل سعود شکیل نے سری لنکا کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز کے دوران ہر میچ میں ففٹی اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔