news
English

پاکستان کوجیت سے ہمکنارکریں گے، دورہ آسٹریلیا سے قبل سعودشکیل کا اعلان

ورلڈکپ 2023میں قومی ٹیم کا حصہ بننا ایک خواب تھا جوپورا ہوگیا،سعودشکیل

پاکستان کوجیت سے ہمکنارکریں گے، دورہ آسٹریلیا سے قبل سعودشکیل کا اعلان

قومی ٹیم کے باصلاحیت بلے باز سعود شکیل نے کہاہے کہ آسٹریلین کھلاڑی بولنگ کے دوران مخالف ٹیم کے بلے بازوں پر جملوں سے وار کرتے ہیں اور ہم انہیں اپنے بلے سے جواب دیں گے۔  
قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کا حصہ بننا ایک خواب تھا جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے پورا ہوگیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈکپ 2023 میں توقعات کے مطابق نہیں کھیلا، کھلاڑی اپنی طرف سے پوری محنت کررہے تھے،ہم نے کافی غلطیاں کی جس کی وجہ سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ملنےوالی شکست سے کافی نقصان ہوا،اچھی ٹیم وہی ہوتی ہے جواپنی غلطیوں سے سیکھے اورآگے بڑھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 میں مختلف ٹیموں سے جدید کرکٹ سیکھنے کی کوشش کی، آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز بہت اہم ہے،تیاری کر رہے ہیں ،آسٹریلیا میں شاٹ بال کھیلنےکی خصوصی مشقیں کی ہیں،آسٹریلیا میں رنز بنائیں تو دنیا یاد رکھتی ہیں،میرا صرف ایک ہدف ہے جب بھی رنز بنائوں تو قومی ٹیم میچ جیتے،کینگروز بولنگ کےدوران جملوں سے وار کرتے ہیں مگر ہم انہیں اپنے بلے سے جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی کپتان بننے کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا،ایج گروپ کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ ہے لیکن ابھی صرف پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلانے پر فوکس ہے۔