news
English

بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہنے پر سعود نے دلچسپ جواب دیدیا  

دورہ آسٹریلیا دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا، سعود شکیل

بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہنے پر سعود نے دلچسپ جواب دیدیا  

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کے مخاطب کرنے پر دلچسپ جواب دیدیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔  
سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام کو تفریح فراہم کرسکیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس میں سعود شکیل ٹیسٹ منظر نامے کے دوسرے دن بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس پریکٹس گیم کے دوسرے دن کے کھیل کے دوران پاکستانی بلے بازوں نے 51.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کا یہ پریکٹس سیشن دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایاگیاہے۔