دونوں ٹیمیں پہلے دو میچ 22 اور 24 کو ہمبنٹوٹا میں کھیلیں گی اس کےبعد 26 اگست کو آخری ون ڈے کے لیے کولمبو جائیں گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک افغان سیریز اگست میں سری لنکا کے دو شہروں ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ون دے میچ 22 اگست، دوسرا 24 اور تیسرا میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں مقابلے ہمبنٹوٹا میں ہوں گے اور آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔
پاکستان اور افغانستان نے چار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی ہیں اور ان میں سے تمام مقابلے پاکستان نے جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آخری بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ایک روزہ فارمیٹ میں ایک دوسرے سے کھیلی تھیں۔