news
English

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سیریزکے شیڈول کا اعلان

پاکستان سمیت تین ٹیموں پر مشتمل سیریز کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سیریزکے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 21 سال بعد پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔  
پی سی بی نے سال 2024-25 کے لئے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا جسکی خاص بات یہ تھی کہ 21 سالوں میں یہ پہلی ون ڈے سہ فریقی سیریز ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ 
سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں رکھی گئی ہے۔  
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک ملتان میں کھیلی جائے گی جبکہ سیزن کا اختتام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے ساتھ ہوگا جو 9 مارچ کو شیڈول رکھا گیا ہے۔  
اگست 2024 سے مارچ 2025 تک، پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ، 9 ٹی20 اور کم از کم 14 ون ڈے کھیلے گی۔ 
دوسری جانب سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 دونوں میں ون ڈے میچز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔