news
English

   پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریزکا ممکنہ شیڈول منظر عام پر

قومی ٹیم رواں سال تین ٹیسٹ سیریز میں مصروف رہے گی اور 21 سال بعد ون ڈے سہ فریقی سیریز میں واپسی کرے گی، یہ تمام ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبان کی سرزمین پر ہوں گی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریزکا ممکنہ شیڈول منظر عام پر

بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول جاری کردیاگیا، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کا اگست میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔  
تفصیلات کے ماطبق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔  
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔ قومی ٹیم رواں سال تین ٹیسٹ سیریز میں مصروف رہے گی اور 21 سال بعد ون ڈے سہ فریقی سیریز میں واپسی کرے گی، یہ تمام ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبان کی سرزمین پر ہوں گی۔  
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کی وجہ سے قذافی اسیٹیڈیم پاک بنگلہ دیش سیریز کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔  
تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے میچ کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول کیے جاسکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2001 سے ابتک ہوم گراؤنڈ پر 13 بار ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔