news
English

پاکستان آئرلینڈ ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا  

قومی ٹیم 5 سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان آئرلینڈ ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا  

 پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔ 
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل پریکٹس کا حصہ ہے، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔ 
آتر لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹی20 سیریز سال 2018 میں کھیلی گئی تھی۔ 
سال 2020 میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف دو میچز کی سیریز شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔