news
English

آفریدی، یوراج، اسٹین، پیٹرسن پر مشتمل لیجنڈز کی ورلڈ چیمپئن شپ کا شیڈول

ٹورنامنٹ کا آغاز 3 جولائی کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

آفریدی، یوراج، اسٹین، پیٹرسن پر مشتمل لیجنڈز کی ورلڈ چیمپئن شپ کا شیڈول

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، دیل اسٹین اور کیون پیٹرسن جیسے زبردست کھلاڑیواں پر مشتمل لیجنڈز کی ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز 3 جولائی کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا 6 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔ پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی، بھارتی اسٹار بیٹر یوراج سنگھ، ڈیل اسٹین اور کیون پیٹرسن جیسے عظیم کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 
ایونٹ کا افتتاحی میچ 3 جولائی کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نارتھمپٹن اسٹیڈیم، انگلینڈ میں ہوگا۔ 
ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 
پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے جبکہ ایونٹ  فائنل 13 جولائی کو ہوگا۔